وفاقی بجٹ 2026-27 میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے838 ارب روپے مختص

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی بجٹ 27-2026ء میں بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے لیے 838 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

دستاویز کے مطابق بی آئی ایس پی کے گزشتہ سال کے 716 ارب روپے کے بجٹ میں 122 ارب کے اضافے کے بعد 838 ارب کردیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق آزاد جموں و کشمیر حکومت کےلیے 146 ارب روپے مختص کیے گئے جبکہ گلگت بلتستان حکومت کا بجٹ 88 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال بیت المال کےلیے 10 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جبکہ نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کےلیے 110 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال ای پی آئی پروگرام کےلیے 500 ملین روپے مختص، آئندہ مالی سال اسپائر ویمن بینیفٹ پروگرام کےلیے 2 اعشاریہ 9 ارب روپے برقرار ہیں۔

دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال اعلیٰ تعلیم کمیشن کےلیے 65 ارب روپے مختص کیے ہیں، سیکیورٹی انہانسمنٹ کےلیے 54 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کےلیے 1 ارب اور فصل قرض انشورنس اسکیم کےلیے 1 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

دستاویز کے مطابق لائیو اسٹاک انشورنس اسکیم کےلیے 700 ملین اور غریب اور سیلاب متاثرہ خاندانوں کی بحالی پروگرام کےلیے 50 کروڑ روپے مختص ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button