لاہور میں چھت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد11ہوگئی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہورمیں سالگرہ کی تقریب قیامت صغریٰ میں تبدیل،ایک ہی خاندان کے 11اافرادٹی آر سے بنی چھتیں گرنے سے لقمہ اجل بن گئے جبکہ 6افراد زخمی ہوگئے،حادثہ رات10بجکر45منٹ پر پیش آیا،کچھ دیر قبل ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہارکرتے ہوئے زخمیوں کے بہترین علاج کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب فیصل آباد میں بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔
جاں بحق افراد میں ساٹھ سالہ شاہدہ، باون سالہ سمینہ،پچیس سالہ مجاہد اور سات سالہ حماد شامل،چودہ سالہ سحر،پچاس سالہ شاہد اور چالیس سالہ صابر بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ،زخمیوں میں انیس سالہ ثانیہ ،تئیس سالہ ناصر، پینتیس سالہ زاہد،چودہ سالہ سحر،پچاس سالہ شاہد اور چوالیس سالہ صابر شامل۔



