گلگت بلتستان انتخابی مہم کا آغاز، بلاول بھٹو سکردو پہنچ گئے

سکردو(جانوڈاٹ پی کے) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان کی انتخابی مہم کے سلسلے میں سکردو پہنچ گئے، جہاں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس کے علاوہ پی پی پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن، نجم الدین خان ودیگر پارٹی عہدیداران بھی استقبال کے لئے موجود تھے۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آج ضلع شکر کی تحصیل گلاب پور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے، بلاول بھٹو زرداری سکردو، چلاس، غذر اور گلگت میں بھی انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق گلگت بلتستان انتخابات کے پیش نظر مختلف سیاسی جماعتوں نے اپنی انتخابی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں اور اہم رہنماؤں کے دورے انتخابی ماحول کو مزید گرم کر رہے ہیں۔



