بلاول بھٹو کا 12 مئی سانحہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت، جمہوریت و انصاف کے عزم کا اعادہ

کراچی (جانوڈاٹ پی کے)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ 12 مئی 2007 کی برسی کے موقع پر کراچی کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس روز معصوم جانوں کو تشدد اور نفرت کی بھینٹ چڑھایا گیا، جبکہ کارکنان اور عوام نے جرأت و استقامت کا مظاہرہ کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں جمہوریت، انصاف اور قانون کی حکمرانی کی جدوجہد کی یاد دلاتی ہیں۔ ان کے مطابق قومیں اپنے زخم بھلا کر نہیں بلکہ سچائی اور وقار کے ساتھ یاد رکھ کر آگے بڑھتی ہیں۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پیپلز پارٹی ایک پرامن، جمہوری اور روادار پاکستان کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی جہاں کسی شہری کی آواز کو تشدد سے خاموش نہ کیا جا سکے۔



