ریاست آبنائے ہرمز کھلوا سکتی ہے تو کشمیر بھی کھلوا دے،بلاول بھٹو

ڈڈیال (جانوڈاٹ  پی کے)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ریاست آبنائے ہرمز کھلواسکتی ہے تو میری درخواست ہے کہ کشمیر بند پڑا ہے اسے بھی کھلوا دیا جائے۔ڈڈیال میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آزاد کشمیر کی تاریخ کا اہم الیکشن ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کا کام صرف اقتدار لینا نہیں بلکہ عوام کیلیے آواز اٹھان ہے، جب سیاست دان اپنا کام نہیں کرتے تو بحران پیدا ہوتا ہے اور غیر سیاسی قوتیں و انتہا پسند میدان میں آجاتے ہیں۔

بلاول نے کہا کہ ریاست آبنائے ہرمز کھلواسکتی ہے تو میری درخواست ہے کشمیر بند پڑا ہے اُسے بھی کھول دیا جائے، میں نے مصالحتی کمیشن بنانے کی تجویز دی مگر حکومت اور مظاہرین کی طرف سے اُس کا کوئی جواب نہیں آیا، میری حکومت سے درخواست ہے کہ وہ کمیشن کی فائنڈنگ تک کارروائیاں روک دے جبکہ مظاہرین بھی احتجاج ختم کر کے گھروں کو چلے جائیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ احتجاج کرنے والے غلط ہوں گے لیکن حکومت صرف احتجاج کرنے والوں کو نہیں بلکہ سب کو دے رہی ہے، کیسا انصاف ہے آزاد کشمیر میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ نہیں چل رہا، مسئلہ کشمیر کا نہیں گلگت بلتستان کا بھی ہے۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ کشمیر کے عوام 27 جولائی کو بھاری اکثریت سے پیپلزپارٹی کے نمائندوں کو کامیاب کروائی اور ہمیں موقع دیں، آصفہ اور میں مل کر آپ کو حق حاکمیت، حق مالکیت اور حق روزگار سمیت قائد عوام کے وعدے کے مطابق جو چیزیں رہ گئیں وہ دلوائیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button