مفت اینٹیں نہ دینے پر بدین پولیس نے مزدور کا نام منشیات فروشوں کی لسٹ میں نام شامل کردیا

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)مفت اینٹیں نہ دینے پر بدین پولیس نے بھٹھہ مزدور کا نام منشیات فروشوں کی لسٹ میں نام شامل کردیا۔

بدین کے وارڈ نمبر13کے رہائشی اینٹوں کے بھٹے کے مستری محمد حنیف ملاح نے اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ صحافیوں کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ بدین پولیس کا مخبر شخص عبداللہ ملاح بدین پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے انہیں بلیک میل اور ہراساں کیا جا رہا ہے محمد حنیف ملاح کا کہنا تھا کہ وکیل عیسیٰ ملاح محلے کا رہائشی عبداللہ ملاح گزشتہ کچھ عرصے سے ان پر دباؤ ڈال رہا تھا کہ بھٹے سے اسے مفت میں اینٹیں فراہم کی جائیں، تاہم انکار کرنے پر مذکورہ شخص نے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف منظم پروپیگنڈا مہم شروع کر دی، جس میں مجھے منشیات فروش ظاہر کیا گیا ہے اور پولیس نے اپنے مخبر کے کہنے پر میرا نام منشیات فروشوں کی لسٹ میں شامل کرکے مجھے بلیک میل یا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ مجھ پر تمام الزامات بے بنیاد، جھوٹے اور ان کی عزت و وقار کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے مزدور محمد حنیف کے مطابق عبداللہ ملاح اپنے اثر و رسوخ کے ذریعے بدین پولیس کو استعمال کرتے ہوئے انہیں بلیک میل کر رہا ہے، جس کے باعث وہ اپنے ہی علاقے میں خوف و ہراس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں محمد حنیف ملاح نے مزید کہا کہ وہ ساری زندگی محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کے لیے حلال روزی کماتے آئے ہیں، مگر سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی جھوٹی مہم نے نہ صرف ان کی شہرت بلکہ روزگار کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر وہ کسی جرم میں ملوث ہیں تو شفاف تحقیقات کی جائیں، بصورت دیگر انہیں بلیک میل اور بدنام کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے انہوں نے ایس ایس پی بدین اور ڈی آئی جی حیدرآباد سے اپیل کی کہ سائبر کرائم قوانین کے تحت جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے عبداللہ ملاح کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے، جبکہ پولیس کو ہدایت دی جائے کہ کسی بااثر شخص کے دباؤ میں آ کر ایک غریب مزدور کو ہراساں نہ کیا جائے۔ انہوں نے اپنے اور اپنے معصوم بچوں کے جان و مال کے تحفظ کا بھی مطالبہ کیا

مزید خبریں

Back to top button