پی ٹی آئی کا 5 اگست کو ملک گیر ریلیاں نکالنے کا فیصلہ، احتجاج اس بار مختلف ہوگا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہم نے آزاد کشمیر کے حالات کو دیکھتے ہوئے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔

تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری میٹنگ کا ایک ایجنڈا تھا لیکن پوری ملکی صورتحال پر بات ہوئی، پارلیمانی پارٹی نے بانی اور بشریٰ بی بی کو جیل میں رکھنے کی مذمت کی۔

بیرسٹر گوہر  نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی نے پانچ اگست کو ملک گیر ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کیا ہے، پی ٹی آئی کا ہر ممبر اسمبلی بانی کی قید کو ناحق سمجھتا ہے،  عدالتوں کے سامنے اپیل کی لیکن اس کے فیصلے نہیں آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی کمیٹی اور الائنس کے ساتھ مل کر لائحہ عمل کا اعلان ہوگا، اس مرتبہ دیکھیں گے کہ یہ احتجاج الگ نوعیت کا ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button