ون ڈے میں بھی بابر کا راج برقرار

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک بار پھر اپنی دھاک بٹھا دی، آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ اور ون ڈے رینکنگ میں قومی بیٹر نے 5 درجے کی بڑی چھلانگ لگا کر دوبارہ ٹاپ 10 میں جگہ بنالی۔

آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کے مطابق بابر اعظم ٹیسٹ بیٹرز کی فہرست میں پانچ درجے بہتری کے بعد ٹاپ 10 میں واپس آگئے ہیں، جس کے بعد قومی ٹیم کے اسٹار بیٹر کی عالمی درجہ بندی میں پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے۔

دوسری جانب قومی بیٹر عبداللہ شفیق نے بھی شاندار بہتری حاصل کرتے ہوئے رینکنگ میں 25 درجے کی بڑی چھلانگ لگائی اور 32ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں سلمان علی آغا 38ویں جبکہ شان مسعود 39ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ بولرز کی درجہ بندی میں پاکستان کے تجربہ کار اسپنر نعمان علی نے اپنی آٹھویں پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

ون ڈے میں بھی بابر کا راج برقرار

ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل بدستور سرفہرست ہیں، تاہم بابر اعظم بھی ٹاپ پوزیشنز میں اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے اور چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

ون ڈے بولرز کی درجہ بندی میں پاکستان کے تیز رفتار گیند باز شاہین شاہ آفریدی آٹھویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔

قومی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری نے پاکستانی شائقین کرکٹ میں بھی جوش کی نئی لہر دوڑا دی ہے، جبکہ بابر اعظم کی ٹیسٹ ٹاپ 10 میں واپسی کو قومی کرکٹ کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button