بنوں:سکیورٹی اداروں کا آپریشن،8 دہشتگرد ہلاک،ایک پولیس اہلکار شہید

بنوں(جانوڈاٹ پی کے )بنوں میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کیخلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ،کارروائی کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی بھی ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 8 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، کارروائی کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی نگرانی کے لیے ڈرون اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا، جس سے نشاندہی اور کارروائی میں مدد ملی۔

پولیس کے مطابق موقع سے 10 کلو وزنی دیسی ساختہ بم بھی برآمد ہوا جسے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکارہ بنا دیا گیا، جس سے ممکنہ بڑے نقصان کو ٹال دیا گیا۔

علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button