امریکی بحری ناکہ بندی،2ایرانی تیل بردار ٹینکروں نےکراچی کی جانب رخ کرلیا

کراچی(جانوڈاٹ  پی کے)امریکی نیوز ویب سائٹ بلومبرگ کے مطابق آبنائے ہرمز کی امریکی بحری ناکہ بندی کے آغاز کے بعد2ایرانی تیل بردار ٹینکروں نے اپنا رخ پاکستان کے شہر کراچی کی بندرگاہ کی طرف کرلیا۔رپورٹ کے مطابق ایرانی خام تیل لے جانے والے 2 ٹینکروں نے اپنی اگلی منزل پاکستان ظاہر کی ہے، جسے ایک غیر معمولی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ مبصرین کے مطابق اس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ امریکی بحری ناکہ بندی نافذ ہونے کے بعد یہ جہاز کسی محفوظ مقام پر انتظار کرنا چاہتے ہیں۔

جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق، رانی اور امیل نامی ٹینکرز جو مجموعی طور پر10لاکھ بیرل خام تیل لے جا رہے ہیں، منگل کے روز اچانک اپنا راستہ بدل کر کراچی کی طرف روانہ ہوگئے۔ دونوں جہاز امریکی بحریہ کی جانب سے ایرانی جہاز رانی پر نئی سمندری پابندیاں نافذ کیے جانے سے کچھ دیر ہی پہلے خلیج سے روانہ ہوئے تھے۔

مزید خبریں

Back to top button