آزاد کشمیر:باغیوں کیخلاف سخت ایکشن، اہم کرداروں کے سر کی قیمت مقرر

​مظفر آباد(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)​آزاد جموں و کشمیر میں جاری ہنگامہ آرائی اور ریاست مخالف سرگرمیوں کے خلاف حکومت نے سخت ترین فیصلہ کر لیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اہم رہنماؤں شوکت میر اور عمیر نظیر کشمیری کو مطلوب قرار دیتے ہوئے ان کی گرفتاری میں معاونت کرنے والے کے لیے فی کس 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکومت نے یہ فیصلہ ریاست میں بدامنی پھیلانے اور سیکیورٹی فورسز کو یرغمال بنانے جیسے سنگین واقعات کے بعد کیا ہے۔

​حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ عناصر ریاست کے خلاف کھلی بغاوت پر اتر آئے ہیں، جنہیں مبینہ طور پر بیرونی اور اینٹی اسٹیٹ قوتوں کی حمایت حاصل ہے۔ حال ہی میں پیش آنے والے پلندری کے واقعے میں سیکیورٹی اہلکاروں کو یرغمال بنایا گیا، جس کے بعد ریاست نے اپنی رٹ قائم کرنے کے لیے سخت جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ان افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور انہیں کالاعدم تنظیم کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

​دوسری جانب، گلگت بلتستان میں جاری انتخابات پر بھی نظریں جمی ہوئی ہیں۔ 24 جنرل نشستوں کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے جہاں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، کسی بھی پارٹی کو واضح برتری ملنا مشکل ہے، تاہم پیپلز پارٹی کے سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرنے کے قوی امکانات ہیں۔ ریاست میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button