آزاد کشمیر انتخابات، پونچھ ڈویژن میں دو حلقوں کے 23 اسٹیشنز میں 15 اگست کو دوبارہ پولنگ کافیصلہ

مظفرآباد(جانوڈاٹ پی کے)آزادکشمیرالیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے تیسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن کے دو حلقوں ایل اے-15 وسطی باغ کے 9 اور ایل اے-16 شرقی باغ کے 14 پولنگ اسٹیشنز پر 15 اگست کو دوبارہ پولنگ کا فیصلہ کیا ہے جہاں عوامی بائیکاٹ کے باعث 10 اگست کو کوئی ووٹ کاسٹ نہیں ہوا۔

الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر کے مطابق آزادجموں و کشمیر میں عام انتخابات کے تیسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن کے دو اضلاع باغ اور حویلی میں 10 اگست کو پولنگ ہوئی، دو حلقوں کے نتائج آ گئے ہیں جبکہ دو حلقوں کے نتائج دوک دیے گئے ہیں جہاں 23 پولنگ اسٹیشنز پر 15 اگست کو دوبارہ پولنگ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نتائج کے مطابق 10 اگست کو ہونے والے الیکشن میں حلقہ ایل اے-14 باغ ون سے عوامی دست و بازوپارٹی کے ساجد اقبال عباسی اور حلقہ ایل اے-17 حویلی سے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے موجودہ وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کو کامیاب قرار دے دیا گیا ہے تاہم ایل اے-15 اور 16 کے نتائج 23 پولنگ اسٹیشنوں پر صفر نتائج کے باعث روک لیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 15 اگست کو حلقہ ایل اے-15 وسطی باغ کے پولنگ اسٹیشن نمبر 114 بوائز پرائمری اسکول گلہ ملوٹ مردانہ، زنانہ، پولنگ اسٹیشن نمبر 135 کیانی مردانہ و زنانہ، پولنگ اسٹیشن نمبر143 بی ایچ ایس ہٹالہ پدر مردانہ، پولنگ اسٹیشن نمبر144 ہٹالہ پدر مردانہ، پولنگ اسٹیشن نمبر145 گہل چھپڑیاں مردانہ، پولنگ اسٹیشن نمبر146 گہل چھپڑیاں زنانہ، پولنگ اسٹیشن نمبر147 بڑی باڑی مردانہ، پولنگ اسٹیشن نمبر148 بڑی باڑی زنانہ، پولنگ اسٹیشن نمبر186 مخدوم کوٹ زنانہ، مردانہ پر ری پولنگ ہوگی ۔

اسی طرح ایل اے-16 شرقی باغ کے پولنگ اسٹیشن نمبر04 سیور کالو، پولنگ اسٹیشن نمبر28 جوگی موہڑہ، پولنگ اسٹیشن نمبر29 جوگی موہڑہ، پولنگ اسٹیشن نمبر77 نذر پور، پولنگ اسٹیشن نمبر91 ساہلیاں ملدیالاں، پولنگ اسٹیشن نمبر49 کالابن، پولنگ اسٹیشن نمبر50۔کالابن، پولنگ اسٹیشن نمبر51 ملاک، پولنگ اسٹیشن نمبر109 سیری گلہ، پولنگ اسٹیشن نمبر110 سیری گلہ، پولنگ اسٹیشن نمبر111سیری، پولنگ اسٹیشن نمبر112 سیری، پولنگ اسٹیشن نمبر143 کھرل ملدیالاں، پولنگ اسٹیشن نمبر149 بی ایچ یو کھرل ملدیالاں پر بھی دوبارہ پولنگ ہوگی۔

حلقہ ایل اے-15 وسطی باغ سے پیپلزپارٹی کے سردار ضیا القمر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مشتاق منہاس سے 1622 ووٹ کی لیڈ لے چکے ہیں جبکہ بقیہ پولنگ اسٹیشنز پر مجموعی ووٹوں کی تعداد تقریبا پانچ ہزار ہے، اسی طرح حلقہ ایل اے-16 شرقی باغ سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار میر اکبر خان 3225 ووٹ کے ساتھ لیڈ کر رہے ہیں ان کے قریبی حریف پیپلزپارٹی کے سردار قمرالزمان ہیں جبکہ بقیہ پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی تعداد ساڑھے سات ہزار ہے۔

مزید خبریں

Back to top button