ٹھٹھہ: سید ایاز شاہ شیرازی کی سیاسی و سماجی سرگرمیاں جاری، مکلی سوسائٹی کے مسائل پر رہائشیوں سے ملاقات

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن)رکن قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ شیرازی کی جانب سے سیاسی اور سماجی سرگرمیاں جاری۔

قومی اسمبلی کے رکن، محمکمہ فوڈ سیکیورٹی کے سابق وفاقی وزیر مملکت اور ممبر اسٹینڈنگ کمیٹی برائے مواصلات سید ایاز شاہ شیرازی کی جانب سے سیاسی اور سماجی سرگرمیاں جاری گذشتی رات مکلی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی یونٹ 2 کے رہائشیوں نے سوسائٹی کے یونٹ نمبر 2 کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔

اس موقع پر یونٹ کے رہائشی عنایت قریشی، سید فہد شاہ، ممتاز سمیجو، مقبول قریشی، رمیز میمن نے سید ایاز علی شاہ شیرازی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر سابق ایم پی اے سید منظور شاہ عرف من شاہ، سابق تعلقہ نائب ناظم خیر محمد بروہی، پی ٹی الف رہنما خیر محمد بروہی، زنئور برادری، سندھ کلچر، سندھ کلچرل فورم سندھ کے مرکزی صدر صادق لاکھو، سجاد میمن، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حسن رند، مکلی پریس کلب کے صدر شیراز واریو اور پالاری برادری، ور شہر سے تعلق رکھنے والی سید برادری سمیت مختلف برادریوں کے لوگوں اور مکتبِ فکر سے تعلق رکھنے والوں نے ملاقات کی۔

دوسری جانب گھارو شہر پہنچ کر کچھ دن قبل گھارو پریس کلب کے سابق صدر اور سینئر صحافی ذوالفقار علی خاصخیلی سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے مرحوم کی مغفرت، بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

اس موقع پر سابق ایم پی اے سید منظور شاہ شیرازی اور عبدالغنی قریشی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

مزید خبریں

Back to top button