عوامی خدمت اولین ترجیح، مسائل کے حل کیلئے ہر وقت حاضر ہوں: سید ایاز علی شاہ شیرازی

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن)عوامی مسائل حل کرنے اور عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت حاضر ہیں،سيد اياز علي شاھ شيرازي

قومی اسمبلی کے ممبر، فوڈ سیکیورٹی کے سابق وفاقی وزیر مملکت اور قومی اسمبلی کی مواصلات کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے ممبر سید ایاز علی شاہ شیرازی سے شیرازی ہاؤس مکلی پر ٹھٹہ کی صحافی برادری کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں سینئر صحافی سائیں اسماعیل میمن، یوسف دایو، محمد صدیق میمن، ٹھٹہ کی تاجر برادری کے رہنما فیصل ستار میمن، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ شہروز چانگ سمیت مختلف علاقوں سے آئے ہوئے معززین اور شہریوں کے وفود سے ملاقاتوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

اس موقع پر سید ایاز علی شاہ شیرازی نے آنے والے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلسل عوامی مسائل کو حل کرنے اور عوام کی خدمت کے لیے حاضر ہیں اور عوام کے جو بھی جائز مسائل ہیں انشاءاللہ انہیں جلد حل کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button