امام علی رضاؑکےروضےکےاحاطےمیں شہیدایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین کردی گئی

مشہد(جانوڈاٹ پی کے)ایران کے شہید رہبر کو مشہد میں امام علی رضا کے روضے کے احاطے میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ایرانی سفارتخانے کی جانب سے جاری تصویر میں کہا گیا ہے کہ خادم رضا آغوش رضا میں چلے گئے۔

قبل ازیں ایران کے شہید رہبرِ معظّم آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ مشہد میں ادا کی گئی، نمازجنازہ شہید کے بڑے بیٹے آیت اللّٰہ سید مصطفیٰ حسینی خامنہ ای نے پڑھائی۔

شہید سپریم لیڈر کو آخری الوداع کہنے کے لیے مشہد کی سڑکوں پر انسانوں کا سمندر امڈ آیا جہاں لاکھوں افراد شریک ہوئے۔

جلوس جنازہ میں شریک افراد نے خون کا انتقام لینے کے نعرے لگائے۔ شہید کی میت عراق سے ایران لائی گئی۔

ایرانی فضائیہ کے طیاروں نے جسدِ خاکی لانے والے طیارے کو حصار میں لے کر مشہد ایئر پورٹ پہنچایا۔

بدھ کو میت کربلا میں حضرت امام حسین اور حضرت عبّاس اورنجف میں حضرت علی کے روضوں پر لے جائی گئی۔ عراق میں ایک کروڑ سے زائد سوگواروں نے شرکت کی۔

مزید خبریں

Back to top button