حکومت کی دبئی طرز پر استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد، مرمت و برآمد کے نظام کی تجویز

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)حکومت نے نئی مجوزہ آٹو پالیسی 2026-31 کے تحت جبلِ علی دبئی ماڈل کی طرز پراستعمال شدہ گاڑیوں کے درآمد،  مرمت اور برآمد نظام متعارف کرانے کی تجویز دی ہے تاکہ برآمدات میں اضافہ کیا جا سکے۔

خلیجی جنگ کے بعد کے تناظر میں اس تجویز کو اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی جانب سے بھرپور طریقے سے آگے بڑھایا جا رہا ہےکیونکہ یہ ملک میں ایک منافع بخش کاروبار بن سکتا ہے۔

پاکستان اس مجوزہ طریقہ کار کے ذریعے ملین ڈالرز کی برآمدات حاصل کرنے کا خواہاں ہے، ایسے وقت میں جب ملکی برآمدات مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں مشکلات کا شکار  ہیں۔

آٹو پالیسی اس وقت آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں ہے جس کے بعد اسے وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

آٹو پالیسی میں استعمال شدہ گاڑیوں کے درآمد، مرمت اور برآمد نظام کے قیام کی تجویز دی گئی ہے تاکہ برآمدات کو فروغ دیا جا سکے، یہ نظام جبلِ علی دبئی کے بین الاقوامی ماڈل کی طرز پر ہوگا اور ایکسپورٹ فسیلیٹیشن اسکیم کے تحت ڈیوٹی میں رعایت فراہم کرے گا۔

مزید خبریں

Back to top button