خلائی اسٹیشن سے ارورہ کا شاندار نظارہ، سبز اور جامنی روشنیوں نے خلا باز کو بھی حیران کردیا

نیویارک (ویب ڈیسک) بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں موجود ایک خلا باز نے زمین کے بالائی کرۂ ہوائی میں بننے والی قدرتی روشنیوں، یعنی ارورہ کا انتہائی دلکش منظر کیمرے میں محفوظ کرلیا۔

خلائی اسٹیشن سے بنائی گئی ویڈیو میں زمین کے بالکل اوپر سبز اور ہلکی جامنی رنگت کی رقص کرتی ہوئی روشن لہریں دکھائی دیتی ہیں، جنہوں نے منظر کو غیر معمولی حسن بخش دیا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی تیزی سے وائرل ہوگئی، جہاں صارفین نے اس نظارے کو قدرت کا شاندار شاہکار اور حیرت انگیز قدرتی منظر قرار دیا۔

سائنسی طور پر ارورہ اس وقت بنتی ہے جب سورج سے آنے والے چارج شدہ ذرات زمین کے مقناطیسی میدان کے ذریعے بالائی فضا تک پہنچتے ہیں اور وہاں موجود آکسیجن اور نائٹروجن کے ذرات سے ٹکراتے ہیں۔

ان تصادم کے نتیجے میں فضا میں مختلف رنگوں کی روشنیاں پیدا ہوتی ہیں، جن میں سبز، سرخ اور جامنی رنگ نمایاں ہوسکتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button