عجب کرپشن کی غضب کہانی،پنجاب کے درباروں میں کروڑوں کا’’گھوٹالا‘‘

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے کرپشن، مالی بے ضابطگیوں اور مزارات کے نذرانوں و غلّے کی رقم میں مبینہ خورد برد کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ افسروں اورملازمین کوکروڑوں روپے مالیت کی ریکوری کے حتمی نوٹسز جاری کر دیے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کرپشن سے پاک پنجاب کے وژن کی محکمہ اوقاف حکام نے دربارِ حضرت داتا گنج بخشؒ لاہور کے سابق مینیجر اوقاف (برخاست شدہ) طاہر مقصود کو عرس مبارک کے دوران بدنیتی اور داتا دربار کیش ریکوری کی مد میں1کروڑ13لاکھ24ہزار867روپے کی ریکوری کا نوٹس اور بالترتیب 18 لاکھ 71 ہزار 591 روپے کے نوٹس جاری کردئیے۔سابق ایڈمنسٹریٹر اوقاف شیخ جمیل احمد جو اس وقت جونیئر اسکیل اسٹینو گرافر دفتر سرگودھا زون میں تعینات ہیں انہیں عرس کے موقع پر بدنیتی اور ڈی ڈی کیش ریکوری کے تحت 92 لاکھ 65 ہزار 800 روپے کی ریکوری اور 28 لاکھ 7 ہزار 386 روپے کے نوٹسز بھجوائے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button