ملکی سلامتی کیلئے خطرہ!بانی کی ملاقاتیں بند،اڈیالہ کے باہرمجمع بازی ختم کردی گئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی تحریک انصاف کی جیل میں ملاقاتیں بند،اڈیالہ کے باہر مجمع بازی بھی بند کردی گئی،یہ انکشافات وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کئے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک کےلیےخطرہ ہیں اور ملک کونقصان پہنچانا چاہتے ہیں، وہ اور اس کی پارٹی ملک کو ڈیفالٹ کروانا چاہتی تھی۔انہوں نے کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ کروانے کےلیے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے گئے۔عطاتارڑ کا کہنا تھاکہ9مئی کو فوج کی تنصیبات پرحملےکیےگئے جوکام دشمن بھی نہیں کرتا وہ پی ٹی آئی نے کیے،بانی پی ٹی آئی پاکستان کی سالمیت کےلیے خطرہ ہیں، بانی پی ٹی آئی کو اپنا سیاسی مستقبل نظرنہیں آرہا اس لیے وہ ایسا بیانیہ بنا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button