صدرِ آصف زرداری کا بلوچستان میں کامیاب آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین،شہید لانس حوالدار محمد عباس کو خراجِ عقیدت

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے علاقے نال، ضلع بسیمہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

ایوانِ صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا گیا، جو ریاستی اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور قومی عزم کا واضح ثبوت ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ آپریشن کے دوران 14 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جنہیں ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔ صدرِ مملکت نے سیکیورٹی فورسز کی جرات اور قربانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات قومی سلامتی کے تحفظ کی ضمانت ہیں اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔

صدر آصف علی زرداری نے اس موقع پر لانس حوالدار محمد عباس کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور پوری قوم ان کی مقروض ہے۔

مزید خبریں

Back to top button