صدر زرداری کا فرانس کا دورہ منسوخ، 8 ستمبر کو پاکستان واپسی کا فیصلہ

لندن(جانوڈاٹ پی کے) صدر مملکت آصف علی زرداری نے فرانس کا دورہ منسوخ کر دیا، جبکہ وہ برطانیہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد 8 ستمبر کو پاکستان واپس روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق صدر زرداری منگل کو لندن کے لوٹن ایئرپورٹ سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔ صدر مملکت کا جیٹ طیارہ تکنیکی معاونت کے لیے آج پیرس گیا تھا اور صبح 10 بج کر 20 منٹ پر لوٹن ایئرپورٹ سے پیرس روانہ ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کا طیارہ آج ہی واپس لوٹن پہنچ جائے گا، جس کے بعد صدر آصف علی زرداری منگل کو اسی ایئرپورٹ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق صدر زرداری کو فرانس میں دو روز قیام کرنا تھا، تاہم دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ صدر مملکت کی جلد پاکستان واپسی کے انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button