روحانی سکون کی تلاش،ویرات کوہلی اورانوشکا شرما دوبارہ ننگے پاؤں آشرم پہنچ گئے

نئی دہلی(جانوڈاٹ پی کے)بھارتی کرکٹ ٹیم کے معروف بلے بازویرات کوہلی اوربالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما ایک بار پھر روحانی سکون کی تلاش میں ورنداون پہنچ گئے،جہاں انہوں نے روحانی پیشوا پریمانند مہاراج سے ملاقات کرکے ان کی دعائیں اور آشیرباد حاصل کیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں میاں بیوی ننگے پاؤں رادھا کیلی کنج آشرم کی جانب جا رہے ہیں۔ سخت سیکیورٹی حصار میں ہونے والے اس دورے کے دوران ویرات اور انوشکا نے خود کو نمایاں ہونے سے بچانے کے لیے چہرے پر ماسک بھی پہن رکھا تھا۔

انوشکا شرما سادہ سفید شلوار قمیض میں ملبوس تھیں جبکہ ویرات کوہلی نے آرام دہ انداز اپناتے ہوئے شرٹ اور پینٹ پہن رکھی تھی۔دونوں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ آشرم پہنچے اور وہاں پریمانند مہاراج سے ملاقات کے بعد ان سے دعائیں لیں۔

 

مزید خبریں

Back to top button