سنگجانی جلسہ کیس: اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 24 ستمبر تک توسیع

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے خلاف سنگجانی جلسہ کیس میں انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ان کی عبوری ضمانت میں 24 ستمبر تک توسیع کر دی۔

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔

سماعت کے دوران اسد قیصر کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، جبکہ ان کی وکیل عائشہ خالد عدالت میں پیش ہوئیں۔

وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اسد قیصر بیرونِ ملک ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکے، تاہم وہ باقاعدگی سے عدالتی کارروائی کا حصہ بنتے رہے ہیں۔

دلائل سننے کے بعد عدالت نے اسد قیصر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں 24 ستمبر تک توسیع کر دی۔

واضح رہے کہ اسد قیصر کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج ہے اور کیس کی مزید سماعت آئندہ مقررہ تاریخ پر ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button