آل پارٹیز کانفرنس کی تیاری؟ اسد قیصر کا جماعت اسلامی سے رابطہ

 اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسد قیصر نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے لیے امیر جماعت اسلامی سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔ اسد قیصر نے جماعت اسلامی کی جانب سے پیٹرولیم لیوی کے خلاف جاری تحریک کو عوامی تحریک قرار دیتے ہوئے اس کی حمایت کا اظہار کیا۔ٹیلی فونک گفتگو کے دوران لیاقت بلوچ نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی اس وقت کراچی میں موجود ہیں، اسد قیصر کا پیغام ان تک پہنچا دیا جائے گا۔لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ احتجاج آئینی حق ہے اور ملک میں ہر شخص کو پرامن احتجاج کرنے کا حق حاصل ہے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button