’’ہر بات پر یقین نہ کریں‘‘ارجن کپور کیساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر صاحبہ بالی کا جواب

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی وڈ اداکارارجن کپور کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر اداکارہ صاحبہ بالی نے خاموشی توڑدی۔
بھارتی میڈیا کےمطابق ارجن کپور اور صاحبہ بالی ایک ساتھ نظر آنے پر آج کل خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دونوں اداکار اس وقت خبروں کی سرخیوں میں آئے جب انہیں لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان اتوار کو کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ کے دوران ایک ساتھ دیکھا گیا۔
دونوں اداکاروں کی تصویر وائرل ہونےکے بعد ڈیٹنگ کی چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں جس پر اداکارہ صاحبہ بالی نے اپنا ردعمل دیا ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی اور ارجن کپورکے ساتھ تصویرشیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہر چیز پر یقین نہ کیاجائے۔
اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے تصویرپر پارٹ ٹوبھی لکھا جس کی وجہ یہ ہے کہ اس قبل اداکارہ کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں اداکارہ انوشکا شرما سمجھا گیا تھا۔



