پی آئی اے کی ملکیت باضابطہ طور پر نئے مالکان کو منتقل کر دی گئی
عارف حبیب کنسورشیم کے ضمنی ادارے پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ نے انتظام سنبھال لیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پی آئی اے کی ملکیت باضابطہ طور پر نئے مالکان کو منتقل کر دی گئی ، عارف حبیب کنسورشیم کے ضمنی ادارے پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ نے انتظام سنبھال لیا۔چیئرمین پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ کے مطابق پی آئی اے کی ملکیت ضرور تبدیل ہوئی ہے لیکن پاکستان کی خدمت کا جذبہ پہلے سے کہیں زیادہ ہے ۔ پی آئی اے کے درخشاں ورثے کا احترام کرتے ہوئے اسے جدید عالمی معیار کی ائیر لائن بنائیں گے ۔ نئی انتظامیہ ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے بخوبی ادراک رکھتی ہے کہ قوم کا اعتماد محض دستاویزات کی منتقلی سے حاصل نہیں ہوگا ۔ یہ اعتماد ہر میل ، ہر مسکراہٹ اور ہر سال کے ساتھ حاصل کیا جائے گا ۔ پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ نے ایک سو اسی ارب روپے میں ایئرلائن کی ملکیت حاصل کی ۔ جس میں پچپن ارب حکومت پاکستان کو حاصل ہوں گے جبکہ ایک سو پچیس ارب پی ائی اے میں سرمایہ کاری کی جائے گی ۔ جو آپریشنل اصلاحات، بیڑے کی جدت ، نئے روٹس کے آغاز ، ادارے کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنے اور معیار بہتر بنانے پر خرچ ہوگی ۔



