کام کریں گے تو ووٹ ملے گا پھر فارم45بھی آپ کا ہوگااور فارم47بھی،عارف حبیب

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)عارف حبیب نے کہا ہے کہ کام کریں گے تو ووٹ ملے گا پھر فارم45بھی آپ کا ہوگااور فارم47بھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عارف حبیب نے کہا کہ سندھ سب سے مالدار صوبہ ہے جہاں سمندر، دریا اور پہاڑ ہیں۔عارف حبیب نے کہا کہ خوشی ہے سندھ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ساتھ کام کر رہی ہے، شاہراہ بھٹو منصوبے کا پہلا فیز مکمل کیا گیا یہ بہت اچھا ہے۔



