ناکہ بندی اورپیٹرو کیمیکل برآمدات پر پابندیاں ختم،کچھ منجمد اثاثے بحال ،ایرانی وزیر خارجہ نے خوشخبری سنادی

تہران(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے اور امریکا کی جانب سے ایران کو کچھ منجمد اثاثے جاری کر دیے گئے۔ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور قطر کی ثالثی میں لبنان جنگ کے خاتمے کیلئے بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کے لیے تیل اور پیٹروکیمیکل کی برآمدات پر پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔عباس عراقچی نے بتایا کہ ناکہ بندی اٹھا لی گئی ہے اور کچھ منجمد اثاثے جاری کر دیے گئے ہیں۔اس سے پہلے ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ حتمی معاہدے کے آغاز کے لیے مذاکرات کی بنیاد رکھنے پر بات چیت کی گئی۔بات چیت میں دوسرے فریق کی ذمہ داریوں پر عملدرآمد سے متعلق اچھی پیش رفت ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ سوئٹزرلینڈمیں ایران امریکامذاکرات کے بعد قطر اور پاکستان نے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔



