اپنی چھت، اپنا گھر سکیم: اوکاڑہ میں الاٹمنٹ لیٹرز کی تقسیم، شفافیت اور میرٹ پر زور

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کا "اپنی چھت اپنا گھر” سکیم کے دفتر کا بھی تفصیلی دورہ، انہوں نے دفتر میں کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ اور پبلک سروس ڈیلیوری کے عمل کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی پروگرام "اپنی چھت اپنا گھر” سکیم کے تحت ڈی سی آفس میں الاٹمنٹ لیٹرز کی بھی تقسیم کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کامیاب امیدواروں میں الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کیے۔ الاٹمنٹ لیٹرز کی تقسیم پر کامیاب افراد نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اظہار تشکر کیا۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف حقیقی طور پر عوامی خدمت کی اعلیٰ مثال ہیں۔ سکیم کے تحت غریب اور بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی سے ان کی محرومیاں دور ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ کی بنیاد پر اہل افراد میں الارٹمنٹ لیٹرز تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے دفتر میں شفافیت کی بنیاد پر ریکارڈ مرتب کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ درخواست گزاروں کے لیے سروس کے عمل کو سہل اور آسان بنایا جائے

مزید خبریں

Back to top button