کوئٹہ ٹرین دھماکے میں ملوث عناصر کو کٹہرے میں لانا ضروری ہے، اقوام متحدہ

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بلوچستان میں ٹرین کو نشانہ بنانے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کی سنگین کارروائی قرار دے دیا۔

سیکریٹری جنرل کے ترجمان کے مطابق واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا جبکہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردی کسی بھی شکل میں قابل قبول نہیں، حملے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانا ضروری ہے۔

انتونیو گوتریس نے پاکستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں میں اس کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button