دیپال پور:ٹی ایچ کیو اسپتال کا ڈسپنسر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار ۔سرکل آفیسر اینٹی کرپشن نے نشان زدہ نوٹ برآمد کرلیئے

دیپال پور (محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے) وقار یونس نامی شخص کی درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن غلام مصطفیٰ گجر علاقہ مجسٹریٹ کے ہمراہ ٹی ایچ کیو اسپتال دیپال پور پہنچ گئے افسران نے مبینہ طور پر ہسپتال میں تعینات ڈسپنسر غلام محی الدین سے رشوت کے طور پر وصول کئے گئے 25 ہزار روپے کے نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے ملزم کو پولیس کے ہاتھوں گرفتار کرادیا ذرائع کے مطابق مزید کاروائی جاری ہے۔



