علی پور میں افسوسناک حادثہ، اے ایس آئی عبد الخالق گوپانگ جاں بحق

علی پور(جانوڈاٹ پی کے) ملتان روڈ پر پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں پولیس کے اے ایس آئی عبد الخالق گوپانگ جاں بحق ہو گئے، واقعے کے بعد پولیس محکمے اور شہری حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی فضا قائم ہو گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ علی پور میں پرمٹ کے قریب اس وقت پیش آیا جب اے ایس آئی عبد الخالق گوپانگ کی گاڑی کا ٹائر اچانک برسٹ ہو گیا، جس کے باعث کار بے قابو ہو کر سڑک کنارے درخت سے جا ٹکرائی۔

حادثے کے نتیجے میں اے ایس آئی عبد الخالق گوپانگ کے سر پر شدید چوٹیں آئیں، انہیں فوری طور پر تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال علی پور منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران اور اہلکار ہسپتال پہنچ گئے جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی افسوس کا اظہار کیا۔

پولیس حکام اور مقامی افراد نے مرحوم اے ایس آئی عبد الخالق گوپانگ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور اہلخانہ کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button