مشہد: ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کی میت مشہد پہنچا دی گئی، آج روضۂ امام رضاؑ میں تدفین ہو گی

مشہد (ویب ڈیسک) ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ کی میتیں خصوصی طیارے کے ذریعے عراق کے شہر نجف سے مشہد پہنچا دی گئی ہیں، جہاں انہیں آج روضۂ امامِ رضا علیہ السلام کے احاطے میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ مشہد میں جنازے کا مرکزی جلوس پاکستانی وقت کے مطابق کچھ دیر میں شروع ہو گا، جو امام رضا ہائی وے سے ہوتا ہوا حرمِ امام رضاؑ پہنچے گا جہاں نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد تدفین عمل میں آئے گی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق، اس تاریخی جنازے میں شرکت کے لیے مشہد میں اس وقت دنیا کے 27 ممالک سے آئے ہوئے تقریباً 4 لاکھ 70 ہزار غیر ملکی مہمان موجود ہیں۔ اس سے قبل، عراق میں ان کا تعزیتی جلوس نکالا گیا تھا جہاں نجف اشرف میں روضہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ پر پہلی نمازِ جنازہ ادا کی گئی، جس کے بعد جسدِ خاکی کو کربلائے معلیٰ لایا گیا جہاں لاکھوں سوگواروں نے ان کا آخری دیدار کیا۔



