علیمہ اور عظمیٰ خان کے خلاف کتنے مقدمات؟ اسلام آباد ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی گئی۔

جسٹس شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔ علیمہ خان کی جانب سے وکلا خالد یوسف چودھری اور شاہینہ شہاب جبکہ سرکار کی جانب سے عثمان گھمن عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف 3 مقدمات درج ہیں جبکہ ایف آئی اے میں دونوں بہنوں کے خلاف ایک انکوائری زیرِ التوا ہے۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ آج تک دستیاب معلومات کے مطابق دونوں بہنوں کے خلاف یہی تین مقدمات اور ایک ایف آئی اے انکوائری موجود ہے۔

رپورٹ جمع ہونے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی۔ درخواست بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے دائر کی گئی تھی، جبکہ شاہ ریز خان نے اکتوبر 2024ء میں دونوں بہنوں کی گرفتاری کے دوران یہ درخواست دائر کی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button