AK-47 یا” حقہ” ــ پولیس کا ہیلی کاپٹر کے ساتھ اپریشن

آسٹریلیا میں ایک عجیب واقع دیکھنے کو تب ملا جب پولیس کو شہریوں کی جانب سے بہت سی کالز موصول ہوئیں جس میں یہ کہا گیا کہ ایک شہری سرعام گن لیے سڑک پہ گھوم رہا ہے پولیس کو یہ خبر ملتے دوڑیں لگ گئیں اس سے پہلے کہ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھتی کلاشنکوف بردار شخص تک پہنچتی،اعلی حکام نے ایک بڑا فیصلہ کیا جس میں ایک بڑے اپریشن کی تیاری کی گئی یہاں تک کہ صرف ایک کلاشنکوف بردار شخص کو پکڑنے کے لیے ہیلی کاپٹر کو بھی اس اپریشن میںشامل کیا گیا ،لیکن پولیس جب وہاں پہنچی تو مایوسی ہوئی جب یہ دیکھا کہ بظاہر تو وہ ایک کلاشنکوف تھی لیکن پولیس کو جلد ہی معلوم ہو گیا کہ یہ درحقیقت ایک کلاشنکوف کی شکل سے سے ملتا جلتا ایک حُقّہ ہے لیکن آپ جان کر حیران ہونگے کہ اس شہری پہ فرد جرم عائد کی ہے جسے مبینہ طور پر ایک کلاشنکوف AK-47 اسالٹ رائفل اٹھاتے ہوئے دیکھا گیا تھا کیونکہ منشیات کے قوانین میں کہا گیا ہے کہ ’حُّقے کو فروخت کرنےکے لیے دوکان پر سجانا جرم ہے.



