آزاد کشمیر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، پی ٹی آئی کی عبوری رجسٹریشن معطل، فل بنچ 2 جولائی کو سماعت کرے گا

مظفر آباد(جانوڈاٹ پی کے)آزاد جموں و کشمیر کی سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی عبوری رجسٹریشن سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے کیس کی سماعت کے لیے فل بنچ تشکیل دے دیا ہے۔
چیف جسٹس سعید اکرم راجہ کی سربراہی میں قائم فل بنچ اس اہم مقدمے کی سماعت 2 جولائی کو کرے گا۔
سپریم کورٹ نے 23 جون 2026 کو آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کی عبوری رجسٹریشن سے متعلق دیا گیا فیصلہ معطل کر دیا ہے، جس کے بعد معاملہ اب سپریم کورٹ میں زیر سماعت رہے گا۔
اس مقدمے کی آئندہ سماعت میں عدالت عبوری رجسٹریشن کے قانونی پہلوؤں اور ہائیکورٹ کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لے گی۔



