پاکستان میں کالعدم جماعتوں پر آزادکشمیر میں انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد

آزادکشمیر(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان میں کالعدم جماعتوں پر آزادکشمیر میں انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی گئی۔
آزاد جموں کشمیر حکومت نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کردیا۔ صدارتی آرڈیننس کے مطابق پاکستان میں کالعدم جماعتوں پر آزادکشمیرمیں بھی پابندی کااطلاق ہوگا۔ پاکستان میں ممنوعہ سیاسی جماعتوں یا ان سے منسلک جماعتیں آزاد کشمیر کے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔
الیکشن ایکٹ میں ترمیم آرڈیننس میں مہاجرین جموں کشمیر 1989 کےرہائش تبدیل کرنے سے متعلق بھی احکامات شامل ہیں، کیمپوں میں رہائش پذیر مہاجرین رہائش تبدیل کرنے کی صورت میں نئی سکونت کی جگہ ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔ صدرآزاد کشمیر نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم آرڈیننس جاری کردیا۔



