یو اے ای کے وزیرخارجہ کا امریکی ہم منصب سے رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

دبئی(جانوڈاٹ پی کے)یو اے ای کے وزیرخارجہ عبداللہ بن زاید کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، دونوں رہنماؤں نے ایرانی میزائل حملوں کے خطے اور عالمی امن پر اثرات کا جائزہ لیا، یو اے ای نے امریکی حمایت اور یکجہتی پر اظہارِ تشکر کیا، رہنماؤں نے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کیلئے مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔



