اداکارہ میرا کے والد دل کا دورہ پڑنے کےباعث اسپتال منتقل

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ میرا کے والد کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اداکارہ میرا نے مداحوں سے والد کی جلد صحت یابی کیلیے دعاؤں کی کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ والد کو ہارٹ اٹیک آیا ہے ان کے دل کی تین شریانیں بند ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ والد کے 3 آپریشنز کیے جائیں گے پہلا آپریشن آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں، تاہم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں اداکارہ میرا کو نجی اسپتال میں اپنے والد کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button