ایران نے فضائی دفاعی نظام میں مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی شامل کردی

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران نے اپنے فضائی دفاعی نظام میں مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کو باضابطہ طور پر شامل کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ کمانڈ اور کنٹرول کے عمل کو تیز اور اہداف کو نشانہ بنانے کی درستگی بہتر بنائی جا سکے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق خاتم الانبیا ائیر ڈیفنس ہیڈکوارٹرز کے ڈپٹی چیف آف آپریشنز بریگیڈیئر جنرل علی حدادی سامانی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ مقامی دفاعی نظام میں اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے جو آپریٹرز کی معاونت کے ساتھ اہداف کی نشاندہی، تجزیے اور کارروائی کے مراحل کو تیز کرنے میں مدد دے گی۔



