پاکستان ویمن کرکٹر ایمن انورکاانٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کی ویمن کرکٹر اور فاسٹ بولر ایمن انور نے انٹرنیشنل کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ایمن انور نے قومی ٹیم کی جانب سے 8 ون ڈے اور 37 ٹی ٹوئنٹی میچز میں نمائندگی کی۔ریٹائرمنٹ کےبعد ایمن انور نےکرکٹ ریفری کے طور پر نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں،انہوں نے کراچی میں جاری نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ میں ویمن ریفری کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ایمن انور نے قومی ٹیم کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ میں فاسٹ بولر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔



