اداکارآغا علی، فہد مصطفیٰ کی محبت میں’’دلگرفتہ‘‘

لاہور(شوبزڈیسک)اداکار آغا علی نے سپر اسٹار فہد مصطفیٰ کے بارے میں ایک دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انہیں اپنا ’’مین کرش‘‘ سمجھتے ہیں۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب آغا علی سے پوچھا گیا کہ کیا واقعی فہد مصطفیٰ ان کے مین کرش ہیں تو انہوں نے مسکراتے ہوئے بلا جھجک اس بات کی تصدیق کردی۔ آغا علی نے ہنستے ہوئے کہا کہ یہ بات بالکل درست ہے اور فہد مصطفیٰ خود بھی اس حقیقت سے اچھی طرح واقف ہیں۔آغا علی کا کہنا تھا کہ وہ کئی برسوں سے فہد مصطفیٰ کے فنی سفر کو قریب سے دیکھتے آ رہے ہیں۔ ان کے مطابق فہد نے نہ صرف اپنے کیریئر میں مسلسل ترقی کی بلکہ بطور اداکار اور شخصیت بھی وقت کے ساتھ خود کو مزید بہتر بنایا، جس کی وہ بے حد قدر کرتے ہیں۔



