سابق افغان آرمی چیف نے طالبان کی پاکستان میں دہشتگردی کی تصدیق کر دی

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق افغان آرمی چیف جنرل سمیع سادات نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں حملے کرنے والے دہشت گرد گروہوں کو افغان طالبان کی حمایت حاصل ہے اور طالبان پاکستان مخالف عناصر کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔

اپنے بیان میں جنرل سمیع سادات نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تمام عناصر کو افغان طالبان کی سرپرستی حاصل ہے۔ ان کے مطابق طالبان نہ صرف پاکستان مخالف گروہوں کی معاونت کر رہے ہیں بلکہ ان کے بھارت کے ساتھ بھی قریبی تعلقات ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ افغان طالبان کو بھارت کی جانب سے مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے، جبکہ یہی مالی وسائل پاکستان مخالف عسکریت پسند گروہوں تک بھی پہنچائے جاتے ہیں۔

سابق افغان آرمی چیف کے مطابق بھارتی فنڈز پاکستان میں دہشت گرد حملوں کے لیے استعمال ہوتے ہیں اور طالبان مختلف پاکستان مخالف گروہوں کو کارروائیوں کے لیے معاونت فراہم کرتے ہیں۔

جنرل سمیع سادات نے مزید الزام عائد کیا کہ طالبان پاکستان کے خلاف سرگرم گروہوں کی حمایت اور سہولت کاری میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

نوٹ: مذکورہ بیانات سابق افغان آرمی چیف جنرل سمیع سادات کے دعوؤں پر مبنی ہیں، جن کی متعلقہ فریقین کی جانب سے اس خبر کے تناظر میں آزادانہ تصدیق یا ردعمل سامنے نہیں آیا۔

مزید خبریں

Back to top button