دادومیں250افغان باشندوں کی موجودگی کاانکشاف

دادو(رپورٹ :عابد ببر/ جانو ڈاٹ پی کے )دادو کی مردم شماری میں 250افغان باشندوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔دادو حالیہ پاک، افغان سرحدی کشیدگی اور وفاقی حکومت کی جانب سے افغان شہریوں کو اپنے وطن واپس جانے کے احکامات کے بعد بھی ضلع دادو میں اب تک کسی قسم کی واضح کارروائی سامنے نہیں آئی۔ذرائع کے مطابق2023کی قومی مردم شماری کے اعداد و شمار میں ضلع دادو کے اندر 250 افغان باشندوں کی موجودگی ظاہر کی گئی تھی۔ تاہم، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ہدایات کے باوجود دادو پولیس کی جانب سے کسی گرفتاری یا منتقلی کی اطلاع تاحال نہیں ملی۔اطلاعات کے مطابق وزارتِ داخلہ نے تمام صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی تھی کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کی نشاندہی اور واپسی کے عمل کو تیز کیا جائے، مگر دادو ضلع میں اس سلسلے میں کوئی قابلِ ذکر پیش رفت نہیں ہو سکی۔عوامی و سماجی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انٹیلیجنس اداروں، وفاقی وزارتِ داخلہ اور ضلعی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ دادو ضلع کی تمام چاروں تحصیلوں میں مقیم افغان باشندوں کی قانونی حیثیت کی جانچ کی جائے اور قانون کے مطابق کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔

سول سوسائٹی کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ شفاف کارروائی نہ ہونے سے نہ صرف حکومتی احکامات کی عملداری متاثر ہو رہی ہے بلکہ عوامی سطح پر سیکیورٹی خدشات بھی بڑھ رہے ہیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومتِ سندھ اور دادو پولیس وفاقی پالیسی پر کب اور کس حد تک عمل درآمد کو یقینی بناتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button