تھرپارکر:گاؤں سینہار وکیہ کے قریب2موٹرسائیکل میں خوفناک تصادم،2افراد زخمی

تھرپارکر(رپورٹ: میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے) گاؤں سینہار وکیہ کے قریب دو موٹرسائیکلوں کے درمیان آمنے سامنے تصادم کے نتیجے میں 18 سالہ لجپت ولد آسن بھیل، رہائشی گاؤں رائدڑی، اور 35 سالہ نور حسن ولد شاہ محمد وکیہ، رہائشی گاؤں سینہار وکیہ زخمی ہوگئے۔حادثے کے فوراً بعد زخمیوں کو سرکاری اسپتال اسلام کوٹ منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے مٹھی ریفر کر دیا گیا ہے۔



