عباس عراقچی کا عمان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

تہران(جانوڈاٹ پی کے )ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی عمانی وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی اور ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ٹیلیفون پرعلیحدہ علیحدہ گفتگو ہوئی۔

تہران سے ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق گفتگو میں آبنائے ہرمز کی صورتحال سمیت حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر تینوں وزرائے خارجہ نے کشیدگی میں اضافہ روکنے کے لیے سفارتی چینلز استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ادھر انقرہ سے ترک وزارت خارجہ کے مطابق ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے اپنے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی سے خطے کی موجودہ صورتحال اور جنگ بندی پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید خبریں

Back to top button