نکاح یا چرچ میں شادی؟ عامر خان نے گوری اسپریٹ کے ساتھ شادی کا طریقہ بتا دیا


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی اور گوری اسپریٹ کے ساتھ تعلقات کے باعث خبروں میں آ گئے ہیں۔
طویل عرصے سے جاری قیاس آرائیوں کے بعد اب عامر خان نے واضح کر دیا ہے کہ وہ کسی بڑی یا شاندار تقریب کے بجائے سادہ رجسٹرڈ میرج کو ترجیح دیں گے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی میں نہ کوئی مذہبی رسم شامل ہوگی اور نہ ہی کوئی بڑی تقریب منعقد کی جائے گی، بلکہ یہ مکمل طور پر قانونی اور سادہ طریقہ کار کے تحت انجام پائے گی۔
عامر خان کے مطابق وہ اپنی نجی زندگی کو کم پروفائل رکھنا چاہتے ہیں، اسی لیے سادگی کے ساتھ نکاح/شادی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ان کی بیٹی آئرہ خان بھی پہلے رجسٹرڈ میرج کے بعد روایتی تقریب کر چکی ہیں، جس کی وجہ سے یہ انداز پہلے سے خاندان میں دیکھا جا چکا ہے۔
فی الحال دعوت ناموں یا مہمانوں کی فہرست سے متعلق کوئی حتمی تفصیلات سامنے نہیں آئیں، تاہم اس خبر نے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔