وزیرآباد میں مون سون بارشوں سے درجنوں دیہات زیرِ آب، فصلیں تباہ

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)مون سون کی بارشوں نے ہر طرف تباہی مچا دی تین دن ہونے والی بارشوں سے درجنوں دیہات زیرآب سیم نالہ کی بر وقت صفائی نہ ہونے کی وجہ سے درجنوں دیہات اور دھان کی فصل کو شدید نقصان سابق ناظم سمیت شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سیم نالہ کھلوانے میں مصروف دیہاتی ایریا میں سرکار کی طرف سے حالیہ بارشوں سے بچاو کے لئے نہ مکمل انتظامات وزیراعلی پنجاب کو فوٹو سیشن پرسب اچھے کی رپورٹ تفصیلات کے مطابق احمد نگر چٹھہ سے ملحقہ درجنوں دیہات ورپال چٹھہ،جتکے چٹھہ،بھیگہ کلاں،کوٹ آسائش،لدھے والہ چیمہ چبہ چیمہ،پیر کوٹ ، کولو چیمہ،ککہ کولو،پیرا ٹھٹہ ،،نواں کوٹ ڈونگر گڑھی،کوٹ آسائش ،کھیوے والی،ساروکی چیمہ،موہلنکے,ڈھلہ چٹھہ ،حسن والی کلاسکے ،عمران ٹاون ،سمیت درجنوں دیہاتوں سے گزرنے والی سیم نالہ کی بھر وقت صفائی نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصل زیر آب آگئی زہریلے کیڑے کوڑے اور سانپوں نے بھی شہری آبادی کا رخ شروع کر رکھا ہے 250 ملی لیٹر ریکارڈ بارش نے قبرستان اور ہسپتال بھی ڈبو دئیے متاثرین علاقہ کے مطابق سرکار کو مون سون کی بارشوں کے پیش نظر سیم نالہ کی صفائی کروانی چاہیے تھی جو ہر سال ہونی چاہیئے متعدد جگہ پر مقامی افراد کی طرف سے سیم کے اندر کوڑا کرکٹ اور جانورں کا گوبر بھی پھینکا جا رہا ہے جو سیم نالے کو بند ہونے کا موجب بن رہا ہے جبکہ سرکار کی طرف سے حالیہ بارشوں سے بچاو کے لئے دیہاتی ایریا میں کوئی انتظامات نہیں ہو سکے سابق ضلع ناظم فیاض چٹھہ سمیت دیگر علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کرین کے ذریعے سیم نالے کی صفائی کا آغاز کیا جسکی وجہ سے فصلوں اور گھروں سے پانی کی سطح کم ہونا شروع ہو چکی ہے جبکہ متعدد جگہوں پر پانی بدستور جمع ہے اگر بروقت دھان اور کچی آبادیوں سے ہانی نہ نکالا گیا تو ہزاروں ایکڑ پر کھڑی دھان کی فصل کو سخت نقصان کا اندیشہ ہے جبکہ کچی آبادی کے مکینوں کے مکان زمین بوس ہونے کے خدشات میں اضافہ بڑھتا جا رہا ہے درجنوں دیہاتوں کے مکینوں نے وزیراعلی پنجاب سے ایک بار پھر سیم نالے کی صفائی کا مطالبہ کیا ہے۔



