یمن کے مسائل کا حل محاصرے اور فوجی کشیدگی جاری رکھنے سے ممکن نہیں،ایران

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ خطے میں امن و استحکام یمن کی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام سے وابستہ ہے، یمن کے مسائل کا حل محاصرے اور فوجی کشیدگی جاری رکھنے سے ممکن نہیں، یمن کے عوام کو دباؤ، دھمکیوں اور غیر انسانی محاصرے سے آزاد باعزت زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے،،ایرانی وزارت خارجہ نے یمن کے معاملے پر طے شدہ روڈ میپ کے تحت فوری طور پر مذاکرات بحال کرنے اور اس پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیتےہوئے کہا کہ مذاکرات کی بحالی کے لیے ہونے والی ہر مثبت کوشش میں ایران تعاون کے لیے تیار ہے۔



