اوکاڑہ میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،دکانداروں کو بھاری جرمانے عائد

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک کی ہدایت پر گرانفروشی اور پیمانوں کی چیکنگ کا عمل جاری، اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز، پرائسز، ویٹ اینڈ مئیرز خالد جاوید بھٹی نے شہر میں مختلف دکانوں، جنرل اسٹورز اور پٹرول پمپس کا معائنہ کیا اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں، ریٹ لسٹوں کی موجودگی اور پٹرول پمپس پر تیل کے پیمانوں کی پیمائش کو باریک بینی سے چیک کیا۔ اس موقع پر مقررہ نرخوں سے زائد قیمتیں وصول کرنے، ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ معمولی نوعیت کی خلاف ورزیوں پر تحریری وارننگز جاری کی گئیں۔ خالد جاوید بھٹی نے کہا کہ معیاری اشیاء کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی اور پٹرول کی درست پیمائش کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔



